رام رہیم کا جانوروں سے محبت بھی اب تفتیش کے دائرے میں
04:11PM Thu 7 Sep, 2017
سرسا: سادھوی عصمت دری معاملے میں ہریانہ کے روہتک جیل میں بند ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رہیم کی مصیبتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے شوق اور دلچسپی کی تکمیل کے لیے جانور پال رکھے تھے اوراب ان کا یہ شوق بھی جانچ کے دائرہ میں آگیا ہے۔ سنٹرل زو اتھارٹی نے ہریانہ کے چیف وائلڈ لائف کنزرویٹر کو خط لکھ کر اس کی تفتیش کا حکم دیا ہے۔
دہلی کے روہنی کے باشندہ اور مویشیوں سے ہمدردی رکھنے والے نریش قادیان نے ڈیرہ میں شوق کے لیے رکھے گئے گھوڑے، اونٹ اور ہرن اور کھیلوں میں ان کا استعمال کے سلسلے میں شکایت کی تھی اور اسے جانوروں پر ظلم و زیادتی قرار دیاتھا۔