کرناٹک راجیہ اتسوا کو شاندار طریقہ پر منانے کاروار ضلع ڈپٹی کمشنر کی اپیل

04:46AM Sat 26 Oct, 2013

کرناٹک راجیہ اتسوا کو شاندار طریقہ پر منانے کاروار ضلع ڈپٹی کمشنر کی اپیل بھٹکلیس نیوز / 26 اکتوبر، 13 کاروار / (نامہ نگار) شمالی کنڑا ضلع کی ڈپٹی کمشنر امکانگلو جامیر کی طرف سے تاکید کی گئی ہے کہ یکم نومبر کو کنڑا راجیہ اتسوا شاندار طریقہ پر منایا جائے اور اس کے لئے بھر پور تیاریاں کی جائیں ۔ موصوفہ یہاں چہارشنبہ کے روز ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں راجیہ اتسوا منانے کے لئے منعقدہ پیشگی میٹنگ میں خطاب کر رہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ راجیہ اتسوا کا جشن اچھی طرح سے منایا جانا چاہئے ۔ اس میں کسی قسم کی خامیوں کا موقع نہیں دینا چاہئے ۔ انہوں نے اس موقع پر جلوس میں حصہ لینے والی جھانکیوں کو معنی خیز اور واضح موضوع و پس منظر والی بنانے پر زور دیا ۔ محترمہ نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صبح 08:00 بجے سے کنڑا ماتا کی تصویر کے ساتھ جلوس کا آغاز ہوگا اور 09:00 بجے اجلاس عام ہوگا ۔ انہوں نے اس موقع پر بہت سی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس دن ہونے والے تمام پروگراموں میں تمام محکموں کے افسران اور عملے کی شرکت لازمی ہے ۔ انہوں نے جلوس کے موقع پر پلاسٹک جھنڈوں کا استعمال ممنوع قرار دیا ۔ اس موقع پر ضلعی ایس پی آر دلیپ اور ایڈیشنل ایس پی مہنتیش اور دیگر افسران موجود تھے ۔ dc