فلسطینیوں کا تحفظ نہایت ضروری ہے: شاہ سلمان
01:58PM Sun 25 Oct, 2015
جان کیری کی سعودی فرمانروا سے ریاض میں ملاقات
الریاض ۔ (العربیہ)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کی شب امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے دارلحکومت ریاض میں ملاقات کے موقع پر کیا۔
خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' کے بتایا کہ ملاقات کے دوران باہمی اہمیت کے متعدد موضوعات اور علاقے کے عمومی حالات زیر بحث آئے۔ اس ضمن میں مسجد اقصیٰ میں پیش آنے حالیہ واقعات اور شام کے حوالے تازہ صورتحال بھی گفتگو میں نمایاں رہی۔