ریلی کےلئے پٹنہ جارہے راہل گاندھی کی فلائٹ کےانجن میں آئی خرابی، واپس لوٹنا پڑا دہلی
02:03PM Fri 26 Apr, 2019
Share:
لوک سبھا الیکشن کے مد نظرتین ریاستوں میں عوامی جلسوں کو خطاب کرنے جارہے کانگریس صدررال گاندھی کو واپس دہلی لوٹنا پڑا۔ یہ اطلاع راہل گاندھی نے خود ٹوئٹ کرکے دی۔ راہل گاندھی نےلکھا 'پٹنہ کے لئے ہماری فلائٹ کےانجن میں کچھ خرابی ہے، ہمیں دہلی واپس لوٹنا پڑرہا ہے۔ بہارواقع سمستی پور، اوڈیشہ کے بالاسوراورمہاراشٹرکے سنگمنیرکی ریلیوں میں تاخیرہوگی، تکلیف کےلئےمعذرت ہے'۔
گزشتہ سال کرناٹک میں اسمبلی انتخابا ت کےدوران بھی راہل گاندھی کی جہازمیں خرابی کی شکایت درج کی گئی تھی، کانگریس کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا تھا 'تیسری کوشش میں ہبلی ایئرپورٹ پرجہازاترپایا۔ اس دوران جہازبری طرح ہل رہا تھا۔ محکمہ موسمیات اورجہازمیں سوارمسافروں کےمطابق اس وقت باہرکا موسم بے حد صاف تھا، دھوپ نکلی ہوئی تھی اورہوا کی رفتاربھی عام تھی'۔
Engine trouble on our flight to Patna today! We’ve been forced to return to Delhi. Today’s meetings in Samastipur (Bihar), Balasore (Orissa) & Sangamner (Maharashta) will run late. Apologies for the inconvenience. pic.twitter.com/jfLLjYAgcO