اری میں مال گاڑی کے دو ڈبے پٹری سے اترے، کانپور۔جھانسی ریلوے لائن متاثر
03:30PM Thu 23 Mar, 2017
کانپور(بھٹکلیس نیوز)اری کے جالون ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کے دو ڈبے پٹری سے ڈریل ہونے سے کانپور جھانسی روٹ متاثرہوگیا۔ریل روٹ پر تمام ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل ڈالنے ہونے سے مسافروں کو خاصی پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے۔فی الحال ریلوے کے افسر کی ٹیم اور ملازمین کو پٹری سے مال گاڑی کے ڈبے اٹھانے میں لگ گئے ہیں۔ کانپور سینٹرل ریلوے اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ آر پی این ترویدی نے بتایا کہ کانپور جھانسی ریلوے روٹ پر مال گاڑی جا رہی تھی۔ اری کے جالون ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کے پہنچتے ہی دو ویگن پٹری سے اترگئی۔ ڈرائیورنے ایمرجنسی بریک لگا کرگاڑی روک دی۔ گارڈنے معاملے کی معلومات جالون اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ کو دی۔ آناََفاناََ افسران کی ٹیم انجینئرز اورعملے کے ساتھ موقع پرپہنچ گئی۔گاڑی کو ڈریل کمپارٹمنٹ سے الگ کر کے انجن کو اسٹیشن کے لئے روانہ کیاگیا۔ اس درمیان مکمل طور سے ریلوے روٹ پر گاڑیوں کی سروس ٹھپ کردی۔