سمندری طوفان "اشوبا" کی آمد؛ کرناٹک وغیرہ میں بھاری بارش

12:42PM Tue 9 Jun, 2015

نئی دہلی / (یو این آئی) مشرق وسطیٰ عرب سمندر سے اٹھے سمندی طوفان "اشوبا" کے شمال مغرب کی طرف تیزی سے بڑھنے کے پیش نظر اگلے 24/گھنٹے کے دوران ساحلی کرناٹک، کونکن، گوا اور جنوبی گجرات کے زیادہ تر حصوں میں بارش ہونے اور تیز ہوائیں چلنے کا اندیشہ ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق اشوبا شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے اور اگلے 36/گھنٹوں کے دوران تیز سمندری طوفان میں تبدیل ہوگا۔