بنگال میں این آر سی اور سی اے اے نافذ کر کے دکھائیں، ممتا کا امت شاہ کو چیلنج

04:14PM Wed 18 Dec, 2019

کولکاتا: شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تیسرے دن بھی ایک بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے کہا ہے کہ ”آپ ملک کے وزیر داخلہ ہیں، صرف بی جے پی لیڈر نہیں ہیں، اس لئے ملک میں امن وامان کے قیام کے لئے کوشش کریں۔
بنگال میں این آر سی اور سی اے اے نافذ کر کے دکھائیں، ممتا کا امت شاہ کو چیلنج
ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک میں آگ لگانے کا کام وزیر داخلہ کا نہیں ہوتا ہے بلکہ وزیر داخلہ کی حیثیت سے ان کی ذمہ داری ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملک میں امن و امان کی فضا قائم رہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ امت شاہ ابھی بھی بی جے پی لیڈر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے بی جے پی واشنگ مشین بن گئی ہے۔ داغدار لوگ ان کی پارٹی میں شامل ہونے کے بعد پاک صاف ہوجاتے ہیں۔
 ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں احتجاج کے دوران تشدد کے معمولی واقعات رونما ہوئے ہیں مگر اس کو بنیاد بناکر ریلوے سروس کو روک دیا گیا ہے۔ ممتا بنرجی نے امت شاہ کو چیلنج کیا کہ بنگال میں این آر سی اور شہری ترمیمی ایکٹ کا نفاذ کرکے دکھائیں۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ وہ اپنا قانون ریاستوں پر نافذ کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کا بیان افسوسناک ہے وہ ایک خاص کمیونیٹی کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
 ممتا بنرجی نے کہا کہ صر ف ایک دو واقعے کی بنیاد بناکر ریاست کے عوام کو ریلوے سروس سے محروم کرنا کسی بھی صورت میں مناسب نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریلوے کی جائداد کی حفاظت کیا ریاستی حکومت کے تعاون کے بغیر کی جاسکتی ہے۔