راجیو گاندھی کی یوم پیدائش پر لیڈران کی طرف سے انہیں خراج عقیدت
01:33AM Wed 21 Aug, 2013
راجیو گاندھی کی یوم پیدائش پر لیڈران کی طرف سے انہیں خراج عقیدت
حیدرآباد۔20۔ا گست (نامہ نگار) گاندھی بھون میں زور و شور کے ساتھ آنجہانی سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی یوم پیدائش تقریب کو منایا گیا۔ اس تقریب میں کئی ریاستی وزرا اور صدر پردیش کانگریس بی ستیہ نارائنا ‘سابق صدر پردیش کانگریس ڈی سرینیواس اور دیگر کانگریس قائدین نے شرکت کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ قومی یکجہتی کے لئے راجیو گاندھی کے خدمات نا قابل فراموش ہیں۔اور چند فرقہ پرست طاقتیں قومی یکجہتی میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کے ذریعہ اسکا منھ توڑ جواب دیا جا سکتا ہے۔ صدر پردیش کانگریس بی ستیہ نارائنا نے قومی قائدین کے پتلوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قومی یکجہتی کے لئے ہمیشہ کوشش کرنے والوں کے پتلوں پر حملہ افسوسناک ہے۔
پونے میں سوائن فلو سے 48 اموات بھوپال میں کیمرہ مین فوت
پونے ۔20۔ اگست (یو این آئی) مہاراشٹرا کے ضلع پونے میں اس سال سوائن فلو سے اب تک 48 اموات ہوچکی ہیں۔ پونے میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت کے بموجب 51 سالہ ہرمن موہل کی 17اگست کو دیناناتھ منگیشکر ہاسپٹل میں موت واقع ہوگئی۔ پی ایم سی میں 35 اور پمپری۔ چنچواڑ میونسپل کارپوریشن میں 13 اموات ہوئی ہیں۔ بھوپال سے موصولہ اطلاع کے مطابق مقامی نیوز چیانلس کے لئے کام کرنے والا ایک کیمرہ مین سوائن فلو سے فوت ہوگیا۔ ہاسپٹل کے ذرائع نے بتایا کہ 32سالہ سنتوش جوشی مہلک وائرس کا یہ 9واں شکار ہے۔ اور اس سلسلہ میں مناسب اقدام کریں گے۔