اے پی ایس میں مولانا ریاض الرحمان رشادی مرحوم  سے منسوب ہال کا افتتاح

01:41PM Wed 27 Nov, 2019

بھٹکل : 27 نومبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) علی پبلک اسکول بھٹکل میں آج صبح مولانا ریاض الرحمان رشادی مرحوم کے نام کی طرف منسوب ہال کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر اس سال اسکول کے طالب علم محمد عمیر عبدالباسط حافظ کے حفظ قرآن کی تکمیل بھی عمل میں آئی۔ اس کے لیے آج صبح اسی ہال میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی تھی جس میں حیدر آباد سے تشریف لائے ہوئے مہمان جناب مولانا عبیدالرحمان اطہر ندوی صاحب، مولانا صادق اکرمی ندوی صاحب، مولانا فاروق قاضی ندوی صاحب، مولانا الیاس جاکٹی ندوی صاحب وغیرہ نے شرکت کی۔