ائیر فورس ونگ کمانڈر ابھینندن کو پاکستان نے کیا ہندوستان کے سپرد
12:33PM Fri 1 Mar, 2019
ائیر فورس کے ونگ کمانڈر ابھینندن پاکستان نے رہا کر کرکے ہندوستان کے حوالے کردیا ہے۔ سرحد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان کا خیر مقدم کرنے کیلئے کافی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔ خیال رہے کہ سیکورٹی کے پیش نظر بی ایس ایف نے سرحد پر ہونے والی بیٹنگ ریٹریٹ کو بھی رد کردیا تھا ۔
قابل ذکر ہے کہ 26 فروری کو ہندوستان نے پاکستان میں ائیراسٹرائیک کی تھی ، جس میں جیش محمد کے بڑے کیمپ کو نیست و نابود کردیا تھا ۔ اس کے بعد پاکستان نے 27 فروری کو ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی ، جس کو ہندوستانی فضائیہ نے ناکام بنادیا تھا ۔ اسی دوران ہندوستان کو اپنا ایک جنگی جہاز گنوانا پڑا تھا اور اس کے پائلٹ ابھینندن پاکستان کی قید میں چلے گئے تھے ۔ تاہم اب وہ رہا ہوکر ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔