میسور میں جنتا دل ( یس ) کے قومی جنرل سکریٹری ظفر اللہ خان کا بیان

05:12PM Sat 15 Apr, 2017

ملک کے مسلم نوجوانوں کو جوش میں نہیں بلکہ ہوش سے کام لینا چاہئے۔ میسور (بھٹکلیس نیوز) میسور کے راجیو نگر میں واقع شبنم فنکشن ہال میں منعقد ہ بنگلور کے وجاہت علی خان کی شادی میں شرکت کرنے آئے جنتا دل ( یس ) کے قومی جنر ل سکریٹری محمد ظفر اللہ خان کو یوتھ کانگریس کے جواں سال قائد عنایت معہ کثیر تعداد کے دوست واحباب نوجوانوں نے انہیں تہنیت پیش کی ، شال پوشی اور گلپوشی کی۔تہنیت قبول کرتے ہوئے ظفر اللہ خان نے نوجوانوں کو مخاطب کرکے بتایا کہ ملک کے موجودہ حالات یکسر بدلے ہوئے ہیں۔ ویسے دنیا بھر کے مسلم ممالکوں میں تباہی ، تاراجی و بربادی کے جنگی میدان بنے ہوئے ہیں۔ یہ تما م عالم اسلام کے خلاف ایک گہری اور منصوبی بند سازش ہے۔ قوم کے نوجوان قوم کا عظیم سرمایہ ہیں۔ اسی لئے نوجوانوں کو دشمنوں کے سازشوں اور اشتعال انگیز بیانات کو لیکر جوش میں آکر مقابلہ آرائی پر انہین اترنا چاہئے اور بیان بازی سے بھی گریز کرنا چاہئے، ورنہ مقابلے سے فساد بھڑک جائیگا ،۔قوم کے معصوموں پر بربادی و تباہی کا قہر برس جائیگا۔ بیان بازی کرنے سے شر پسندون کے حوصلے بلند ہوجائینگے وہ تمام اور زہر افشانی کرنے لگیں گے۔ یہ لمحہ فکر یہ ہے۔ زمانے کے فتنون کو سمجھنا ہوگا۔ اور قوم کے مظلوموں و مستحق غریبوں اور محتاجوں کی ممکن مدد کرنا ہی ناجوانوں کا نصب العین ہونا چاہئے۔ یہی فرزاندان توحید کا سلامی فریضہ ہوتا ہے۔