فلم اداکار دھردواپٹیل نے خودکشی کی

02:49PM Wed 2 Aug, 2017

بنگلور( بھٹکلیس نیوز):۔ کنٹرا فلم انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار اور سیلے بریٹی کرنٹ لیک ( سی سی ایل ) کے کرکٹ کھلاڑی35سالہ دھردواپٹیل نے زہر کا انجکشن لیکر خودکشی کرلی۔ اس سلسلہ میں راجنا کنٹے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ اس اداکار نے گذشتہ 29جولائی کو گھر لوٹنے سے قبل زہر کا انجکشن لیکر گھر پہنچا تھا اور اچانک اس کی طبعیت خراب ہونے پر اسے ہیبال کی ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ آج صبح اس اداکار نے دم توڑ دیا۔ ڈاکٹروں نے پہلے بتایا کہ اس اداکار کے گردے۔ دل ۔ جگر اور جسم کے دیگر اعضاء کام کرنا بند کردیا تھا اور تمام اعضاء ناکام ہوچکے تھے۔ ڈاکٹروں کو صرف معلوم ہوا کہ کوئی زہریلی چیزوں کو کھانے سے اس کی موت ہوئی ہے ۔اس کے باپ سریش پٹیل نے پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے کہ اس کے فرزند دھرودا پٹیل نے زہر کا انجکشن لیکر خودکشی کی تھی ۔ یہ بات شرمندگی اور عزت کو بچائے رکھنے کی وجہ سے کوئی شکایت نہیں کی تھی دراصل اداکار نیلمنگل میں کتوں کے کھانے کے بسکٹ کا کارخانہ چلارہا تھا اور اسے کاروبار میں نقصان ہونے لگا تھا اس لئے اس نے خودکشی کرلی تھی۔ اس نے کارخانہ چلانے کے لئے بینکوں سے قرضہ بھی حاصل کیا تھا۔ دوسری طرف اسے فلموں میں کام ملنا بھی مشکل ہوگیا تھا اور اس کی مانگ بھی کم ہونے لگی تھی۔ پولیس نے لاش کوپوسٹ مارلم کے لئے سرکاری اسپتال بھیجا اور ہیبال میں اس کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔