مسلم مخالف ویڈیو ری ٹویٹ کرنے پر ڈونالڈ ٹرمپ نے مانگی معافی
03:12PM Sat 27 Jan, 2018
Share:
واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے کٹر دائیں بازو گروپ کے نسلی اشتعال انگیز ویڈیو ری ٹویٹ کرنے کو لے کر معافی مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو کے پس منظر کے بارے میں انہیں کوئی معلومات نہیں تھی۔ ٹرمپ نے برطانیہ میں آئی ٹی وی پر نشر انٹرویو میں یہ بات کہی۔
بتا دیں، ٹرمپ نے کٹر دائیں بازو برطانوی گروپوں کے ویڈیو ری ٹویٹ کئے تھے جس میں اسلامی تشدد کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔ داووس میں 'گڈ مارننگ برٹینس' پروگرام کے لئے پیئرس مورگن کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا، 'اگر آپ مجھے بتا رہے ہیں کہ وہ بہت ڈراؤنے نسل پرست لوگ ہیں، میں پکا معافی مانگوں گا، اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں ایسا کروں۔
بتا دیں کہ صدر ٹرمپ کی طرف سے متنازعہ ویڈیو کو شئیر کرنے کو برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے کی ترجمان نے غلط بتایا تھا۔ اس میں ٹرمپ نے مئے کے خلاف بھی ٹویٹ کر دیا تھا جس کی وجہ سے تنازع پیدا ہو گیا تھا۔