مکتب جامعہ کے طلبہ کا شاندار ثقافتی اجلاس
03:43PM Tue 21 Mar, 2017
بھٹکلیس نیوز / 21 مارچ، 17
بھٹکل / (جمال ملپا) مکتب جامعہ اسلامیہ چوک بازار کا شاندار ثقافتی اجلاس یہاں کے جامعہ محلہ میں کل رات تقریباً 09:00 بجے منعقد ہوا جس میں سامعین و ناظرین نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی اور طلبہ کی طرف سے پیش کئے تمام پروگرامات کی سراہنا کی۔ اس موقع پر طلبہ کی طرف سے مختلف مکالمے، نظمیں اور تقاریر وغیرہ پیش کیں گئیں۔
اس موقع پرمہتمم جامعہ مولانا مقبول صاحب کوبٹے ندوی صاحب، مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے قاضی جناب مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی صاحب نے اپنی مفید نصیحتوں سے نوازا۔
اجلاس کی نظامت جامعہ کے ننھے منے طلبہ نے بہت ہی بہترین انداز میں انجام دی۔اجلاس کے آخر میں تواضع کا نظم بھی کیا گیا تھا۔