کورونا سے متاثر بھٹکل کے مزید تین افراد آج کاروار کے کیمس سے ہوئے ڈسچارج: صحت یاب ہونے والے نو لوگ پہنچے بھٹکل
03:39PM Thu 28 May, 2020
بھٹکل: 28 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں مینگلور کے فرسٹ نیورو اسپتال کے رابطہ میں آکر کورونا سے متاثر ہونے والے مزید تین افراد آج کاروار کے کیمس سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔
آج صحت یاب ہونے والوں میں پانچ ماہ کی اور دو سال کی بچی سمیت ایک 73 سالہ عورت بھی شامل ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا سے متاثر ہوکر جو لوگ کاروار کے میڈیکل سائنس سینٹر (کیمس) میں زیر علاج تھے دو دن قبل ان کی رپورٹ بھی نگیٹیو آئی تھی اور انہیں بھی اسپتال سے وداع کیا گیا تھا لیکن ان کے اہل خانہ اور چھوٹے بچوں کی رپورٹ نگیٹیو نہ آنے کی وجہ سے وہ سب وہیں مقیم تھے جس کے بعد آج کاروار سے نو لوگ بھٹکل پہنچے ہیں۔
اس طرح سے بھٹکل کے 29 افراد میں سے صرف ایک نوجوان اب کاروار کے کیمس میں زیر علاج ہے۔