بھٹکل میں قانونی بیداری اور لوک عدالت پروگرام کا افتتاح
06:46AM Wed 23 Sep, 2015
بھٹکلیس نیوز / 23 ستمبر، 15
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) تعلقہ قانونی خدمات سمیتی، وکلاء تنظیم، محکمہ تحصیل، محکممہ تعلیم اور دیگر اداروں کے اشتراک سے یہاں عیدگاہ کے قریب واقع للتا کلا منٹپ میں قانونی بیداری اور لوک عدالت پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح بھٹکل جے ایم ایف سی عدالت کے منصفہ محترمہ ریشما روڈریگس نے کیا۔ افتتاحی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ ساتھ طلبہ کوبھی قانونی جانکاری رہنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں حکومت کی طرف سے جوبھی پروگرامات منعقد کئے گئے ہیں ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ اس موقع پر سرکاری وکیل آر رمیش نے اس تعلق سے اپنا مقالہ پیش کیا۔
ڈائس پر تحصلدار وی این باڈکر، وکلاء تنظیم کے ڈسر راجیش نائک، بزرگ وکیل سریشٹی، بی ای او وینکٹیش، پی ایس آئی جانسن ڈیسوزا وغیرہ موجود تھے۔