معروف عالم دین مولانا طارق جمیل عارضہ قلب میں مبتلا ، اسپتال میں داخل کرایا گیا
03:29PM Tue 1 Jan, 2019
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کی تکلیف کی شکایت پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔پاکستانی میڈیا کی خبروں کے مطابق مولانا طارق جمیل کو انجائنا کی تکلیف کے بعد لاہور میں جوہر ٹاؤن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم مولانا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق کہ مولانا طارق جمیل کو دل میں درد کی شکایت ہوئی تھی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ان کی انجیوگرافی کی گئی۔
ڈان نیوز کی ایک خبر کے مطابق مولانا طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ڈاکٹرز کے پینل کی جانب سے چیک اپ کے بعد مولانا طارق جمیل کو انجیو گرافی کا مشورہ دیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ انجیو گرافی کے بعد ڈاکٹرز مولانا طارق جمیل کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کریں گے۔