ریشم کے نافے کھولنے کی تربیت

03:23PM Thu 25 May, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز )ریشم کے نافے کھولنے میں مہارت فراہم کرنے کیلئے سنٹرل سلک بورڈ کی جانب سے دیہی علاقوں کے ڈپلوما ہولڈرس کیلئے ایک ماہ کی تربیت اور مالی امداد فراہم کرنے کامنصوبہ تیار کیاگیاہے۔چار ہفتوں کی تربیت کے دوران ریشم کے نافے کھولنے سے متعلق مہارت فراہم کی جائے گی، اور یہ تربیت مڑیوال میں واقع سنٹرل سکریٹری ٹیکنالوجی اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں فراہم کی جائے گی۔عرضی گذار کاڈپلوما میں کامیاب ہونا ضروری ہے۔ یہ تربیت مفت ہوگی، اور تربیت کے دوران قیام وطعام کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ تربیت کے دوران امیدوار کو لازمی طور پر انسٹی ٹیوٹ میں رہنا پڑے گا۔ اس تربیت کے بعد امیدوار رضاکارانہ طور پر ویلنگ صنعت قائم کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں محکمۂ کی جانب سے قائم ریلنگ پارک میں بھی صنعت قائم کرنے کی گنجائش رہے گی۔ خواہشمند امیدوار متعلقہ اضلاع میں محکمۂ ریشم کے ڈپٹی ڈائرکٹر سے رابطہ کرتے ہوئے عرضی فارم اور دیگر تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات اور عرضیاں ویب سائٹhttp://www.silk.kar.nic.in اور http://www.karnataka.gov.in/sericulture سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ تفصیلات کیلئے موبائل نمبر9900881100 پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔عرضی داخل کرنے کی آخری تاریخ31مئی مقررکی گئی ہے۔