شہزادی ریما بنت بندر امریکہ میں سعودی عرب کی پہلی خاتون سفیر

12:53PM Sun 24 Feb, 2019

سعودی عرب نے خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اور سنگ میل عبور کرلیا  ہے۔ سعودی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو سفیر بنا دیا گیا۔ شہزادی ریما بنت بندر امریکہ میں سعودی سفیر تعینات کر دی گئیں۔ سعودی شاہی فرمان کے مطابق سعودی عرب نے واشنگٹن میں سفیر کو تبدیل کرکے شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان کو امریکہ میں سفیر تعینات کیا ہے۔ ریاض سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ان سے پہلے شہزادہ خالد بن سلمان امریکہ میں سعودی سفیر تھے جنہیں اب نائب وزیردفاع مقرر کردیا گیا ہے۔
 شہزادی ریما کے والد بندر بن سلطان بھی امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر رہے ہیں۔