ساگر روڈ پر بس سے اترنے کے دوران پی یو کالج کی طالبہ شدید زخمی
03:35PM Fri 23 Aug, 2019
بھٹکل: 23 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کالج کی چھٹی کے بعد آج عصر کے وقت کالج سے اپنے گھر جانے کے دوران پی یو کالج کی طالبہ سرکاری بس سے گرکر شدید زخمی ہوئی ہے جسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے اڈپی روانہ کیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق نیو انگلش پی یو کالج کی طالبہ مدھو متا آنند ہیبار سرکاری بس سے گھر جارہی تھی اس دوران جب وہ ساگر روڈ پر واقع سبتے نامی مقام پر پہنچی تو بس سے اترنے کے دوران اپنا توازن کھوکر سڑک پر گرگئی جس کے نتیجے میں اس کے سر کو شدید چوٹ لگ گئی۔ تاہم فوری طور پر اسے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔
حادثہ کے فوری بعد بھٹکل رورل پولس نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا۔