بی بی عائشہ ملی ہاسپٹل بھی اب یشسونی ہیلتھ ۱نشورنس اور دوسرے انشورنس اسکیموں کی فہرست میں شامل
03:53PM Fri 21 Jul, 2017
میسور ( بھٹکلیس نیوز)
جناب اقبال احمد، صدر، بی بی عائشہ ملی ہاسپٹل ، میسور نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ اب بی بی عائشہ ملی ہاسپٹل کو بھی ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ یشسونی ہیلتھ انشورنس اور دوسری ہیلتھ انشورنس اسکیموں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ کوآپریٹیو اداروں کے اراکین اپنی اولین فرصت مین یشسونی ہیلتھ کیر انشورنس اسکیم کے ممبر بن جائیں اور بہت ہی کم چارجس میں بڑی سے بڑی بیماری کا علاج بھی رعایتی چارجس مین کروایا جاسکتا ہے۔جناب اقبال احمد نے اطلاع دی ہے کہ یشسونی ہیلتھ کیر انشورنس سکیم ،یم یس ہچ یس، آر یس بی وائی جیسے اسکموں کے ذریعہ بھی میسور کی بی بی عاٗشہ ملی ہاسپٹل میں بہت ہی کم چارجس میں علاج کروایا جاسکتا ہے۔ اور اس کے علاوہ اس سے پہلے ہی بی بی عائشہ ملی ہاسپٹل میں ڈیالیسیس کے مریوضوں ، آئی سی یو اور یم آئی سی یو کی سہولت بھی بہت کم چارجس لیکر دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ اب ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹرون کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہے۔ اور دن کے چوبیسوں گھنٹوں بھی ہاسپٹل میں مریضوں کی خدمت انجام دی جارہی ہے،۔اور گزشتہ ایک ماہ سے میسور میں ڈینگو م چکن گنیا اور وائرل بخار پھیلی ہوئی ہے اس لئے بی بی عائشہ ملی ہاسپٹل میں بھی تین دنوں کا کیمپ منعقد کرکے ایسے امراض کا علاج کیا گیا اور سینکڑوں مریضوں نے اس ہاسپٹل پہنچ کر علاج کروایا اور شفاء پائی۔ اس کیمہپ کے دوران میسور کے علمائے کرام نے بھر پور تعان کیا اور زیادہ سے زیادہ عوام تک ہماری اب اس بات کو پہنچنانے میں ہماری مدد فرمائی۔ اس موقع پر جناب اقبال احمد نے میسور کے تمام علمائے کرام کاشکریہ ادا کیا ہے۔