کاویری ندی کے پانی کو کینالوں کو چھوڑ نے کا مطالبہ ، ہنسور تا بنگلور پدیا ترا کرنے کی دھمکی 

11:50AM Thu 27 Jul, 2017

میسور ( بھٹکلی نیوز ) ہارنگی ڈیام سے کاویری ندی کے پانی کو کٹے پورا اور گرورو جیسے تالابون کو پانی جاری کا مطالبہ کرتے ہوئے میسور ضلع کے حلقہ کے آر نگر کے جنتا دل ( یس ) کے رکن اسمبلی شری سارا مہیش نے کل بروز پیر سے میسور میں واقع کاویری ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کو روبرو غیر معینہ مدت کے لئے احتجاج دھرنا کا آغا ز کیا۔ آج دوسرا دن ہے ۔ ان احتجاجی مظاہرین کی حوصلہ افزائی کے لئے کل بروز منگل ریاستی جنتا دل ( یس ) کے صدر شری ہچ ڈی کمار سوامی بھی احتجاجی دھرنا میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر جنتا دل ( یس ) کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شری کمار سوامی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شری سدرامیا کو ہمارے غریب کسانوں سے زیادہ ٹمل ناڈو کے عوام کی فکر ہے۔ْاگر ایک ہفتے کے اندر وزیر اعلی ٰ شری سدرامیا ہمارے غریب کسانوں کے لئے کاویری ندی کا پانی ہمارے نالوں کو جاری نہیں کیا تو ہم ریاست گیر احتجاج کرتے ہوئے ہنسور سے بنگلور تک پدیاترا احتجاج کرینگے ۔میسور سٹی جنتا دل ( یس ) کے صڈر شری ہریش گوڈا ، یم یل سی کے ٹی سری کنٹھے گوڈا ، رکن اسمبلی چک مادو اور مئیر یم جے روی کمار اور دوسرے کاروپوریٹڑس اس موقع پر موجود تھے۔