این پی آر، این آر سی وغیرہ کی معلومات دینے کل تنظیم کی جانب سے خواتین کے لیے منعقد ہوگا اہم اجلاس
03:15PM Sun 8 Mar, 2020
بھٹکل: 8 مارچ،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) این آر سی، سی اے اے اور این پی آر قوانین کے خلاف اور ملک کے آئین کے تحفظ کے سلسلہ میں خواتین میں بیداری پیدا کرنے اور معلومات فراہم کرنے کے لیے مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے زیر اہتمام کل بروز پیر دوپہر 02:30 بجے انجمن بوائز ہائی اسکول گراؤنڈ نوائط کالونی میں ایک اجلاس عام منعقد کیا گیا ہے۔اس کی اطلاع تنظیم کی جانب سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق عورتوں کے لیے مخصوص اس پروگرام میں حضرت مولانا سجاد نعمانی دامت برکاتہ کی دختر محترمہ سمیہ نعمانی او سماجی کارکن سواتی کھنہ کلیدی مقرر کی حیثیت سے شریک ہونگی ۔
مجلس اصلاح و تنظیم نے خواتین سے گزارش کی ہے کہ و ہ کثیر تعداد میں اس اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اجلاس کو کامیاب بنائیں ۔
مجلس اصلاح و تنظیم نے خواتین سے گزارش کی ہے کہ و ہ کثیر تعداد میں اس اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اجلاس کو کامیاب بنائیں ۔