خوش خبری! اس وجہ سے ابھی اور کم ہونے والی ہیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں

11:40AM Sat 10 Nov, 2018

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ آ رہی ہے جو عام آدمی کے لئے بڑی خوش خبری ہے۔ یہ خوش خبری آپ کے لئے برقرار رہنے والی ہے کیونکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی آنے کی امید کی جا رہی ہے۔ گھریلو مارکیٹ میں ایندھن اور سستا ہو سکتا ہے کیونکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت گزشتہ تین ہفتوں میں تیزی سے کم ہوئی ہے۔  دراصل، غیر ملکی بازاروں میں خام تیل کی قیمت 72 ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئی ہے جبکہ روپئے میں استحکام ہے۔ اس کے مدنظر، 17 اکتوبر سے پٹرول کی قیمت تقریبا 5 روپئے فی لیٹر کم ہوئی ہے جبکہ ڈیزل تقریبا 3 روپئے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔ دلی میں پٹرول کی قیمت 77.89 روپئے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت 72.58 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں، ممبئی میں پٹرول کی قیمت 83.40 روپے اور ڈیزل 76.05 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
 عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت تین اکتوبر کے 86 ڈالر فی بیرل سے گھٹ کر 72 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی ہے۔ ایران پر امریکہ کی درآمدات پابندی میں ہندوستان اور سات دیگر ملکوں کو نرمی دئیے جانے سے کموڈیٹی مارکیٹ کو راحت ملی ہے جو سپلائی گیپ کے اندیشہ سے بے چینی محسوس کر رہا تھا۔