لارڈس ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کے لنچ مینو میں بیف ، ہنگامہ شروع
10:30AM Sun 12 Aug, 2018
Share:
ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈس ٹیسٹ کے تیسرے دن کے لنچ مینو میں بیف ہونے پر تنازع شروع ہوگیا ہے ۔ تیسرے دن لنچ کے دوران مینو میں بریزڈ بیف پاستا بھی شامل تھا ۔ بی سی سی آئی نے ٹویٹ کرکے لنچ کے مینو کی فوٹو پوسٹ کی تھی ۔ حالانکہ یہ صاف نہیں ہوپایا ہے کہ اس میں گوشت گائے کا تھا یا بھینس کا ، کیونکہ بھینس کے گوشت کیلئے بھی بیف لفظ کا استعمال کیا جاتا ہے۔
اس ڈش کے علاوہ مینو میں گرلڈ چکن ، دال مکھنی ، بٹر اسکویش سوپ ، چکن ٹکا کری جیسے کھانے بھی تھے ۔ ویسے گائے کے گوشت پر ہندوستان میں پابندی ہے ، لیکن انگلینڈ میں اس پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔ تاہم ہندوستان کے حالات پیش نظر اس پر ہنگامہ پربا ہوسکتا ہے ۔
لوگوں نے اس کو لے کر سوشل میڈیا پر سوالات اٹھانے بھی شروع کردئے ہیں۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کے دورہ پر ٹیسٹ میچ کھیل رہی ٹیم انڈیا کی حالت ویسے ہی خراب ہے ۔ ٹیم پہلا ٹیسٹ ہار کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے پیچھے چل رہی ہے اور دوسرے ٹیسٹ میں بھی وہ بیک فٹ پر ہے۔ پہلی اننگز میں کوہلی کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم 107 رن پر سمٹ گئی ۔ وہیں انگلینڈ نے کرس ووکس کی سنچری کی بدولت کافی سبقت حاصل کرلی ہے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا پر دباو بڑھ گیا ہے۔