وزیر اعظم نریندر مودی آج سے دو دن کے گجرات دورہ پر رہیں گے
03:58PM Mon 6 Mar, 2017
احمد آباد(بھٹکلیس نیوز)وزیراعظم نریندر مودی 7 مارچ سے پھر دو دن کے گجرات دورے پر آ رہے ہیں ۔ اس دوران وہ مختلف پروگرام میں شامل ہوں گے ۔8 مارچ کو وزیر اعظم گاندھی نگر میں مہاتما مندر میں ملک بھر سے آئی ہوئی 6 ہزار خواتین سرپنچوں سے خطاب کریں گے۔پی ایم بننے کے بعد نریندر بھائی مودی کا یہ گجرات کا 10 واں دورہ ہوگا۔ وزیراعظم کی 7 مارچ کودوپہرمیں2۔30بجے سورت ایرپورٹ پر آمدہوگی۔ دوپہر میں 3۔30 بجے اوپیلپلانٹ کی ملاقات ہوگی۔ شام کو 5 بجے بھروچ کے گولڈبرج کاافتتاح کریں گے۔ شام کو 7 بجے احمد آباد میں آئیں گے ۔ رات کو 8 بجے سی ایم رپانی کی طرف سے منعقدڈنرمیں شامل ہوں گے ۔ 8 مارچ کودوپہر میں 2۔30 بجے گاندھی نگرمیں خواتین سرپنجوں سے خطاب کریں گے۔شام کو 6 بجے احمدآبادسے دہلی جانے کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔پی ایم مودی کی گجرات کا یہ دو دن کادورہ آئندہ2017 کے اسمبلی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے ۔