وزیر اعظم نریند ر مودی اسر ائیل کا دو رہ کر ینگے

01:14PM Mon 1 Jun, 2015

بھٹکلیس نیوز / 01 جون، 15 نئی دہلی : وزیرِ اعظم نریندرا مودی اسرائیل کا دورہ کریں گے اور ہند وستا نکی تاریخ میں وہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے وزیرِاعظم ہوں گے۔ وزیرخارجہ شسما سوراج نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب تک دورے کی تاریخ طے نہیں ہوئی لیکن دوطرفہ بات چیت کے بعد دورے کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں شسما سوراج کا کہنا تھا کہ اس دورے کے باوجود فلسطین سے متعلق ہند وستا نی مؤقف تبدیل نہیں ہوگا۔ انہوں نے اسرائیل کو ایک دوست ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت فلسطینی مقصد کو بھی پسِ پشت نہیں ڈال سکتا۔ اس سے قبل ہند وستا ن کی جن اہم شخصیات نے اسرائیل کا دورہ کیا ان میں ایل کے ایڈوانی بطور وزیر داخلہ، اٹل بہاری واجپائی ، جسونت سنگھ اور ایس ایم کرشنا بطور وزرائے خارجہ جب کہ مودی سرکار میں وزیرِداخلہ راج ناتھ سنگھ بھی شامل ہیں۔