مسلم پرسنل لا سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ضرورت : مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
03:11PM Sun 25 Dec, 2016
ممبئی : مسلم پرسنل لا کے سلسلہ میں مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمی کو دور کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کچھ عناصر غلط فہمیاں پیدا کرکے سماج کو بانٹنے کی کوششیں کررہی ہیں۔ مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں دو روزہ مسلم پرسنل لا ورکشاپ کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سیکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے ان خیالا ت کا اظہار کیا۔
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے مزید کہا کہ مسلم سماج موجود پرسنل سے پوری طرح مطمئن ہے اور اس میں تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ سماج میں پائی جارہی مسلم پرسنل لا سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں ۔
اس موقع پر ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی نے کہا کہ شریعت میں بشمول نکاح ، طلاق ، وقف اور سبھی اہم چیزیں شامل ہیں۔ کچھ لوگ مسلم پرسنل لا سے متعلق غلط افواہ پھیلا رہے ہیں اور سماج کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک غلط فہمی یہ بھی پھیلائی جارہی ہے کہ بغیر کسی وجہ کے مسلمان چار بیویاں رکھ سکتا ہے ، جبکہ ایسا ہے نہیں۔