مدھو بنگارپا کی بھٹکل آمد ؛ کانگریس اور آر ایس ایس پر کڑی تنقید

03:58AM Tue 22 Oct, 2013

مدھو بنگارپا کی بھٹکل آمد ؛ کانگریس اور آر ایس ایس پر کڑی تنقید بھٹکلیس نیوز / 21 اکتوبر،2013 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) حزب مخالف کے معاون اسپیکر اور سورب کے رکن اسمبلی مسٹرمدھو بنگارپا کی بھٹکل آمد پر ایک اخباری کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے انہیں استقبالیہ پیش کیا گیا جس میں انہوں نے کانگریس اور بی جے پی کی ذیلی تنظیم آر ایس ایس کو آڑے ہاتھوں لیا اور کانگریس پارٹی کے متعلق کہا کہ وہ کہتی کچھ اور کرتی کچھ اور ہے  ۔ انہوں نے حکومت کی تشکیل کے پانچ مہینے بعد بھی ترقیاتی کاموں میں سست رفتاری اور غیر ذمہ درانہ رویہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے کئے گئے وعدوں میں کھری نہیں اتر رہی ہے ۔انہوں نے حکومت کی طرف سے تعلیم اور صحت کے متعلق کئے گئے ان وعدوں کی تفصیلات بھی بیان کی جس کو حکومت ابھی تک پورا کرنے میں ناکا م ہے ۔اس موقع پر مسٹر مدھو بنگارپا نے آر ایس ایس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہیں گئو کشی کے نام پر بہت اچھی طرح سیاست کرنی آتی ہے حلانکہ ملک بھر میں پھیلے امراض اور غذائی قلت کی بناء پر کئی جانور ہلاک ہورہے ہیں اس سلسلہ میں ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔موصوف نے اس موقع پر سابقہ ایم ایل اے انتخابات میں جے ڈی ایس کی طرف سے بطور امیدوار نامزد کئے گئے جناب عنایت اللہ شابندری کی ہار پر خود کو دوشی ٹہراتے ہوئے کہا کہ ان کی ہار کا ایک ذمہ دار میں بھی ہوں اس لئے کہ میں اپنے اور دیگر حلقوں میں مصروف رہنے کی بناء پر یہاں پوری طرح توجہ نہیں دے پایا ۔موصوف نے آئندہ اس سلسلہ میں غلطی نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر جناب عنایت اللہ شابندری صاحب ، گنپیا گوڈا ، ایم ڈی نائک ، ایم ایل نائک ،گجو نائک ، وی ایم بھنڈاری ، پانڈو نائک وغیرہ ،موجود تھے ۔ madhu-bangarappa-02 madhu-bangarappa-01