ریاست کے سرکاری اور امدادی پالیٹکنک کالجوں میں سال اول میں داخلے کیلئے آخری تاریخ میں توسیع

05:23PM Sat 27 May, 2017

بنگلورو۔:(بھٹکلیس نیوز)ریاست کے سرکاری اور امدادی پالیٹکنک کالجوں میں سال اول میں داخلے کیلئے مقرر آخری تاریخ میں5جون شام چھ بجے تک توسیع کی گئی ہے۔ جس کے تحت 121 سرکاری اور امدادی پالیٹکنک کالجوں میں بذریعہ آن لائن عرضیاں داخل کی جاسکتی ہیں۔مزید تفصیلات محکمہ کے ویب سائٹwww.dte.kar.nic.in یاwww.kea.kar.nic.inسے حاصل کی جاسکتی ہیں۔