ہمیں دفاع کے میدان میں چلینجوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہونا چاہئے ؛ پی ایم

12:29PM Wed 18 Feb, 2015

بھٹکلیس نیوز/ 18 فروری، 15 بنگلورو: ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج انٹرنیشنل ائیر شو کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک دفاعی آلات و ہتھیاربرآمد کرنے والا دنیا کا پہلا ملک ہے لیکن ہمیں چاہیے کہ آنے والے وقت میں دفاعی آلات کی صنعت کو فروغ دیتے ہوئے70 فیصد آلات کو ہندوستان میں ہی تیار کئے جائیں۔بنگلور انہوں نے بین الاقوامی ائیر شو کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں سرمایہ داری کیلئے دنیا کے مختلف ممالک دلچپسی رکھتے ہیں اور کئی ممالک سرمایہ لگانے کیلئے آگے آئے ہیں،ملک میں صنعتوں کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کیلئے بہترین بنیاد ی سہولیات ہیں اور بین الاقوامی کمپنیاں محکمہ دفاع میں بھی اپنا سرمایہ لگا سکتے ہیں ،اس کیلئے مرکزی حکومت پوری مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔مزید وزیر اعظم نریندر مودی نے بتایا کہ”میک ان انڈیا“منصوبے کے تحت اب ہندوستانی کمپنیوں کو ہی دفاعی آلات اور صنعتوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،ملک بر آمدات میں نمبر ون نہ بنے بلکہ درآمد کرنے کیلئے بھی تیار رہے۔ انہوںنے بتایا کہ اگر ملک کو ترقی یافتہ ممالک میں شمار کرنا ہو تو یہاں پر صنعتوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اس سے نہ صرف ملک کی مالی حالت مستحکم ہوگی بلکہ یہاں کے تعلیمی یافتہ طبقے کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور وہ بیرونی ممالک کو رخ کرنے سے پرہیز کرےنگے۔ بنگلو ر میں منعقدہ اس پانچ روزہ ائیر شو میںقریب60 ممالک کے دفاعی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جن میں مختلف اقسام کے ڈیفنس جیٹ،فائٹر جیٹ، مالبردار جہاز اورمسافر بردار جہازوں کے علاوہ ہیلی کاپٹرس و ڈرائنس کی نمائش کی جارہی ہے۔