اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیل کے خلاف قرارداد مذمت منظور
11:18AM Thu 14 Jun, 2018
اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کرکے فلسطینی شہریوں کے خلاف کئے جا رہے ضرورت سے زیادہ طاقت کےاستعمال کے لئے اسرائیل کی مذمت کی ہے۔ جنرل اسمبلی نے بدھ کو یہ یہ قرار داد پیش کر کے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس سے اسرائیل کے مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لئے ایک بین الاقوامی سیکورٹی سسٹم کا طریق کار تیار کرنے کی سفارش کرنے کے لئے کہا۔
جنرل اسمبلی میں یہ تجویز الجیریا، ترکی اور فلسطین کی جانب سے پیش کی گئی۔ اس قرارداد پر ہونے والی ووٹنگ میں جنرل اسمبلی کے 120 رکن ممالک نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔
آٹھ رکن ممالک نے اس کی مخالفت کی جبکہ 45 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
قابل غور ہے کہ اس ماہ کے آغاز میں امریکہ نے اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل میں اسی طرح کے ایک قرارداد پر ویٹو لگا کر اسے روک دیا تھا۔