عمرہ کیلئے جارہی حیدرآبادی خاتون کو جدہ ایئر پورٹ پر کیا گیا گرفتار

01:58PM Wed 6 Feb, 2019

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی خاتون کے خاندان نے سعودی عرب میں عمرہ کیلئے روانگی پر مقامی حکام کی جانب سے خاتون کی گرفتاری پر ان کی رہائی اور ہندستان واپسی کے لئے مدد کرنے  کیلئے وزیر خارجہ سشما سوراج سے خواہش کی ہے۔ نسرین بیگم کے چھوٹے بھائی محمد مجاہد الدین کا کہنا ہے کہ ان کا خاندان اور وہ عمرہ کیلئے گئے تھے ۔ 29دسمبر کو وہ جدہ ایئرپورٹ پر پہنچے۔ امیگریشن پوائنٹ پر عہدیداروں نے نسرین بیگم کو پکڑ لیا۔
 حکام کا کہنا ہے کہ بعد ازاں نسرین بیگم کو دمام کی جیل منتقل کردیاگیا۔ اس گرفتاری کے سلسلہ میں کوئی معلومات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔ انہوں نے ان کی بہن کی رہائی اور ان کو ہندستان واپس بھیجنے کے لئے وزیرخارجہ سشماسوراج سے خواہش کی ہے۔