نیشنل لیول اٹیا پٹیا کا اختتام ؛ مردوں میں کرناٹکا اور خواتین میں پانڈیچری ٹیم فاتح
05:54AM Mon 21 Oct, 2013
نیشنل لیول اٹیا پٹیا کا اختتام ؛ مردوں میں کرناٹکا اور خواتین میں پانڈیچری ٹیم فاتح
بھٹکلیس نیوز / 21 اکتوبر، 13
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) دو دنوں سے بھٹکل کے گروسدیندرا کالج کے میدا ن میں چل رہے قومی سطح کے کھیل مقابلے اٹیا پٹیا کا اتوار کی شام اختتام ہوا جس میں مردوں کے شعبہ میں کرناٹک ٹیم اور خواتین کے شعبہ میں پانڈیچری ٹیم نے بازی مارلی ۔ اس کے علاوہ لڑکوں کے شعبہ میں پانڈیچیری ،مہاراشٹرااور یو پی بالترتیب دوسرے ،تیسرے اورچوتھے نمبر رہے۔ لڑکوں میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز اموگھ چیچاڈی (کرناٹکا) کو دیا گیا۔خواتین کے شعبہ میں مہاراشٹرا ،کرناٹکا اور یوپی بالترتیب دوسرے ،تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے ۔ لڑکیوں میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز کلیانی بیندیوار (مہاراشٹرا ) دیا گیا ہے۔ اختتامی تقریب میں جیتنے والی ٹیموں اور ممتاز کھلاڑیوں کو رکن اسمبلی کے ہاتھوں انعامات و تمغات سے نوازا گیا۔اس موقع پر بھٹکل کے مشہور کھلاڑی جناب عنا یت اللہ شاہ بندری صاحب اور اٹیا پٹیا کرناٹک ایسوسی ایشن کے ذمہ داران موجود تھے ۔