یوم کارگل پر اے بی وی پی کی جانب سے آج بھٹکل میں کارگل وجئے دیوس منایا گیا

03:46PM Fri 26 Jul, 2019

بھٹکل: 26 جولائی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیا پریشد (اے بی وی پی) کی جانب سے نچل مکی شری وینکٹ رمن مندر ہال میں آج جمعہ کو کارگل وجئے  دیوس کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس کی صدارت کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل کے صدر گنگادھر نائک نے کی۔ اس موقع پر مقررین نے  یوم فتح کار گل کے 20 سال پورے ہونے کے موقع پر شہیدوں  کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر موظف فوجی منجوناتھ ہیگڈے ، نارائن نائک،  انپانائک، وینکٹیش نائک کی پروگرام میں تہنیت کی گئی ۔ اے بی وی پی کے گجانن نائک، وویک دیواڑیگا، لوکیش دیواڑیگا، پرندرنائک، روی، شرنیا وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام سے قبل سرکاری کالج ، شری گرو سدھیندرا کالج ، سدھارتھ کالج کے طلبہ نے شمس الدین سرکل سےمندر تک  ایک ریلی نکالی جس میں لیے کالج کے طلبہ ترنگا ہاتھ میں لیے چل رہے تھے ۔ خیال رہے کہ کارگل جنگ کنٹرول لائن پر ہونے والی ایک محدود جنگ تھی جو ہندوستان اور پاکستان  کے درمیان 1999ء میں لڑی گئی۔ اس جنگ میں ہندوستان کے 527/کے قریب فوجی شہید کردیے گئے۔