ضلع میں جرائم کی روک تھام کے لئے تمام پولیس تھانوں میں نگرانی کمیٹیاں تشکیل ہوں گی۔ڈاکٹر روہن

03:56PM Thu 20 Jul, 2017

کولار (بھٹکلیس نیوز):۔ ضلع کی پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر روہنی رام نواس کٹوج نے کہا کہ معاشرہ میں امن اور خوشحالی برقرار رکھنے اور نظم و ضبط کو بنائے رکھنے کے مقصد سے تمام پولیس تھانوں میں مقامی لوگوں کولیکر نگرانی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ محکمۂ پولیس میں کئی خامیاں اور غلطیاں بھی ہیں اگر ایک پولیس اہلکار رشوت یا کوئی غلطی کرتا ہے تو پورے محکمۂ کو شک کی نظر سے دیکھا جاسکتاہے۔ اگر محکمۂ میں اور پولیس اہلکاروں میں خدمت کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے عوام کا تعاو ن ضرور ی ہے اور عوام کے تعاون کے بغیر پولیس کچھ نہیں کرسکتی اورپولیس اہلکاروں میں بھی کئی ایماندار اور فرض شناس اہلکار ہیں ۔کئی دیہاتوں میں ڈکیٹی ۔ جوئے خانے۔ ریت کی اسمگلنگ۔جائیدادوں اور کھیتوں کے تنازعہ کولیکر کئی جھگڑے اور قاتلانہ حملوں کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں اور پولیس اس طرح کی وارداتوں کے مقاماتتک پہنچنے میں کافی تاخیر ہوسکتی ہے اور لوگ چاہیں تو سب کچھ روک سکتے ہیں۔اس لئے تمام دیہاتوں میں لوگوں کو لیکر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔اس کمیٹیوں میں تمام افراد کو شامل کیا جائے گا اور انہیں دیہات کے اندر اورمضافات میں رات کے اوقات گشتی کرنی ہوگی اور اسی طرح کرنے سے کئی جرائم کی وارداتوں کو روکا جاسکتا ہے۔ضرورت پڑنے پر کمیٹی کے ممبران کوپہچان کارڈس تقسیم کئے جائیں گے اور ان پہچان کارڈس کا غلط استعمال کرنے پر قانونی کاروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام پولیس تھانوں کی حدود میں پولیس عوامی رابطہ پروگراموں کا انعقاد ہوگا۔یہاں تمام لوگوں کے مسائل کو حل کیا جائے گا اور پولیس اہلکاروں سے شکایت کرنے کا موقعہ دیا جائے گا۔ اگر پولیس اہلکار خاطی ہیں تو ان کے خلاف کاروائی ہوگی او رملازمت سے معطل کردیا جائے گا۔شکایت درج کرانے کیلئے پولیس تھانوں کوآنے والے لوگوں کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آنا ہوگا۔لوگوں کے ساتھ بدسلوکی اور ناراض ہونے پر پولیس اہلکاروں کو نوٹس جاری کی جائے گی۔وہ اس ضلع میں جتنے بھی دن کام کریں گی۔ تمام پولیس تھانوں میں رشوت خوری اور بدعنوانیوں کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔