ریاست میں کل ہونے والا پی یو سی دوم کا آخری امتحان بھی ملتوی

12:42PM Sun 22 Mar, 2020

بنگلور/ بھٹکل: 22 مارچ،2020  (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست بھر میں کل ہونے والے پی یو سی دوم کے آخری امتحان  کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے سکریٹری اوما شنکر نے اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کل سے 9 ضلعوں میں لاک ڈاؤن کیے جانے کے بعد بس سرویس متاثر ہوگی جس کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلی تاریخ کا اعلان اپریل کے پہلے ہفتہ میں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پی یو سی دوم کو کل آخری پرچہ انگریزی کا ہونا تھا۔