بھٹکل شہر میں لگے اسپیڈ بریکر کہیں موجود تو کہیں غائب

03:50PM Tue 19 Nov, 2013

بھٹکل شہر میں لگے اسپیڈ بریکر کہیں موجود تو کہیں غائب بھٹکلیس نیوز / 19 نومبر، 13 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل شہر کے کئی علاقوں میں لگے ربر کےاسپیڈ بریکر رحمت کے بجائے زحمت ثابت ہو رہے ہیں کیوں کہ یہ ایک طرف موجود ہیں تو دوسری طرف سے غائب ہیں ۔ بھٹکل میں تیز رفتار گاڑیوں کی رفتار کم کرنے کے لئے سرکاری اسکولوں ، دفتروں کے سامنے اور لوگوں کی چہل پہل رہنے کی جگہوں میں ڈالے گئے یہ ہمپ ایک ایک کرکے نکل رہے ہیں ۔ اس سے تعلق رکھنے والی میونسپالٹی اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ اس طرح کے الزامات عوام کی طرف سے یہاں ہر روز سننے میں آرہے ہیں ۔ لوگوں کا یہ بھی الزام ہے کہ ان ہمپ پر لگے نٹ بولٹ کی وجہ سے کئی گاڑیوں کا نقصان ہورہا ہے اور ٹائر پنکچر ہو رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں راہگیروں کے پیروں میں بھی یہ کیلیں چبھ رہی ہیں ۔سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہمپوں کے نکل جانے کی وجہ سے اور زیادہ حادثات رونما ہورہے ہیں ۔  اگر بھٹکل بلدیہ جلد سے جلد اس  کوصحیح نہ  کرے تو اس سے ہونے والے حادثات کی وجہ سے کسی کی بھی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے ۔ speed-braker-3 speed-braker-2 speed-braker-4 speed-braker-1