چیف ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ بغیر لائسنس کے غیرملکی شراب کی فروخت کرنا غیرقانونی ہوگا۔ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد دوسری ریاست سے شراب پی کر بہار آنے والوں کو اب غیرقانونی نہیں مانا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ دیسی شراب پر پابندی پہلے کی طرح ہی جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے نئی آبکاری اور شراب بندی قانون کے تحت یکم اپریل 2016 سے پوری ریاست میں دیسی شراب کی فروخت پر پابندی لگائے جانے کے بعد 5 اپریل کو نوٹیفکیشن جاری کرکے غیرملکی شراب کی فروخت اور اس کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی تھی۔ پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار میں مکمل شراب بندی سے متعلق ریاستی حکومت کی نوٹیفکیشن کو آج غیرقانونی قرار دیتے ہوئے رد کردیا۔
بہار : غیر ملکی شراب پر پابندی ختم ، تاہم دیسی شراب پر جاری رہے گی پابندی
03:05PM Fri 30 Sep, 2016
پٹنہ : بہار کے چیف ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل للت کشور نے آج کہاکہ پٹنہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد غیرملکی شراب پر سے جہاں پابندی ہٹا دی گئی ہے وہیں دیسی شراب پر پابندی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دو اکتوبر کو نیا قانون نافذ کردیا جائے گا۔
مسٹر کشور نے یہاں کہاکہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد حکومت نے غیرملکی شراب پر سے پابندی ہٹا لی ہے۔ ریاست میں مکمل شراب بندی نافذ ہونے کے بعد غیرملکی شراب کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی تھی اور تمام غیرملکی شراب کی دکانوں کے لائسنس کو رد کردیا گیا تھا۔