بھٹکل تعلقہ میں ہیلتھ ایمرجینسی کے دوران کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی؛ دکانداروں سے فون پر اشیاء منگوانے کی تاکید ؛ یہاں سے دیکھیں تفصیل
05:36AM Sat 28 Mar, 2020
بھٹکل: 28 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے جمعہ کو جاری کی گئی میڈیکل ایمرجینسی کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے تعلقہ انتظامیہ نے تمام اقدامات کر لیے ہیں اور صبح میں دی جانے والی تین گھنٹے کی چھوٹ بھی بند کر دی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر مسٹر بھرت ایس نے جمعہ کی شام اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اس ایمرجینسی کے دوران عوام کو تکلیف سے بچانے کے لیے تین نوڈل افسران کا تقرر کیا گیا ہے اور ان کے ماتحت ضروری اشیاء، دودھ، لاء اینڈ آرڈر اور اخبار کا محکمہ دیا گیا ہے۔
کرانہ، ترکاری دودوھ اور اخبار: اس کے لیے سابق اے سی ساجد ملا کو ذمہ دار بنایا گیا ہے ۔ ساجد ملا نے بتایا کہ عوام کو اس ایمرجینسی کے دوران دکان اور بازاروں میں آکر خریداری کرنے کی بالکل اجازت نہیں ہوگی۔ دکانداروں کے مالکان اور سپلائی کرنے والے کا نام شائع کیا گیا ہے جس پر فون یا میسیج کرکے دو گھنٹے میں عوام اپنا سامان حاصل کر سکیں گے۔ عوام کو اپنی قریبی دکان سے سامان منگوانے کی بات ساجد ملا صاحب نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو سختی سے کہا گیا ہے کہ وہ قیمتوں میں اضافہ نہ کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے۔ محکمہ کی جانب سے تین دن سے زیادہ کا سامان نہ منگوانے کی بھی صلاح دی گئی ہے تاکہ دوسرے افراد بھی سامان منگوا سکیں۔ اس کے لیے عوام کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
لاء اینڈ آرڈر: اس کے انچارج بھٹکل ڈی وائی ایس بھی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں ہیلتھ ایمرجینسی کے دوران کسی بھی سواری کے سڑک پر ملنے پر پہلی بار اس کے ڈرائیور کا لائسنس اور اس کی گاڑی کا رجسٹریشن منسوخ کیا جائے گا اور دوسری مرتبہ گاڑی کو ہی ضبط کیا جائے گا۔ انہوں نے سوشیل میڈیا پر غلط پیغامات بھیجنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی نگرانی کے لیے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جس کے تحت غلط افواہیں پھیلانے والوں اور ایڈمن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ہیلتھ محکمہ: ڈی ایچ او شرد نائک کو اس محکمہ کا انچارج نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس تعلق سے ضروری سرویسس عوام تک پہنچانے کے لیے تمام کارروائیاں کی گئیں ہیں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ ایمرجینسی کے وقت میں ٹول فری نمبر پر فون کرسکتے ہیں۔
اسسٹںٹ کمشنر نے بتایا کہ ایمرجیسنی کے اس وقفہ میں گوشت وغیرہ کی دکانیں (نان ویج) بند رہیں گی جبکہ اخبار کی تقسیم کے لیے صبح دو گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔
اے سی نے یہ بھی بتایا کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کے گھروں میں بھی سامان پہنچانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یہاں سے دیکھیں تفصیلات:
Health emergency document from Bhatkal Government official dated 27-03-2020pdf