کھا نے کی بربادی کی روک تھام کے لئے بہت جلد ملک بھرمیں نیاقانون جاری ہوگا: ہرسمراٹ کوربادل

03:10PM Sun 20 Aug, 2017

بنگلور ( بھٹکلیس نیوز ):۔ مرکزی وزیر برائے فوڈ پروسینگ انڈسٹریس ہرسمراٹ کوربادل نے کہا کہ ہندوستان میں کھانے کی بربادی کی روک تھام کے لئے بہت جلد ملک بھر میں نیا قانون جاری ہوگاجس سے کئی بھوکے لوگوں کو کھانا دستیاب ہوگا۔ انہوں نے ورلڈ فوڈ انڈیا۔ 2017 کے روڈ شو کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جتنا اناج کی پیداوار ہوتی ہے اتنی ہی دوگنی تعداد میں کھانا برباد ہوتا ہے ۔ ایک سروے کے مطابق کم سے کم ایک بلین ٹن کھانا بربادہوتا ہے اگراس کھانے کو بربادی سے بچایا گیا تو ہندوستان خودکفیل ہوگا اور اس کی معاشی حالت بہترین ہوگی۔ شادی بیاہ۔ جنم دن اور دیگر پارٹیوں کے نام پر کھانا اور ساتھ میں پانی بھی برباد کیا جاتا ہے۔ اس کی روک تھام کے لئے مرکزی حکومت نے بہت جلد ایک نیا قانون جاری کرنے والی ہے جس کے تحت کھانے کو برباد ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔ ہندوستان میں لاکھوں لوگ بھوک سے تڑپ رہے ہیں اور ہر دن لاکھوں لوگ بھوکے سوتے ہیں ۔ برباد ہونے والے کھانے کی روک تھام کے لئے کسی نے بھی ضروری اقدامات کرنے کی مانگ نہیں کی تھی۔ مرکزی حکومت نے اس بارے میں سنجیدگی سے غور کرنے کے بعد کئی لوگوں نے شادی بیاہ اور دیگر پارٹیوں کے موقعہ پر غریب لوگوں میں کھانا تقسیم کرتے ہیں اور اس طرح کانیا رحجان ہندوستان میں چل پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ہو یاتمام ریاستوں کی حکومتوں کو کسانوں کی فکر اور ان کے مسائل پر غور کرنے کی ضرورت ہے ۔ہر سال بڑی تعدادمیں کسان قرضہ جات کے بوجھ۔ فضلوں کے نقصان اور دیگر کئی مسائل کی وجہ سے خودکشی کرتے ہیں۔ اگر کسان اسی طرح خود کشی کرتے رہیں تو اناج کی پیداوارکون کریگا۔ اس لئے کسانوں کا قرضہ معاف کرنے کے ساتھ ہی ان کے تمام مسائل کو حل کرنے کے ذریعہ اناج کی پیداوارمیں اضافہ کرنے ضرورت ہے۔ صنعتوں کے ساتھ زراعت کو ضروری فوقیت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بدلتے حالات کے ساتھ انسانی زندگی میں بھی کافی تبدیلی ہوئی ہے اور آج انسان کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ وہ کھانا یاسالن بنا کر کھائے اور وہ صرف تیار کردہ چیزوں کو زیادہ استعمال کرنے لگا ہے۔اس لئے مرکزی حکومت نے فوڈپروسینسگ کوزیادہ اہمیت دے رہی ہے ۔ جس سے بہترین غذائی اجناس سے تیار کردہ عمدہ کوالٹی کی چیزو ں کو فروخت کیا جاسکے۔ اس لئے مرکزی حکومت نے 64 فوڈ پارک کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کرناٹک میں ٹمکور اور منڈیا کے پاس دو فوڈ پارک کا قیام عمل میں لایا ہے ۔فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری اورروزگار کے بہترین مواقع دستیاب ہیں۔ مرکز نے ہندوستان میں راست طورپرغیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری طرف مرکزی حکومت نے کسانوں کی سہولت کے لئے کسان سپندنا اسکیم جاری کی ہے ۔جس کے تحت ملک میں فوڈ پروسینگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے پر دستیاب ہونے والی سہولیات اور سبیسڈی کے تعلق سے جانکاری دی گئی ہے ۔اس تعلق سے جانکاری دی گئی ہے۔اس تعلق سے ہندوستان بھر میں اس کی خوب تشہیر کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تمام ریاستوں میں فوڈ پروسیسنگ کوبڑھاوا دینے کے لئے تمام ریاستوں میں کئی طرح کے پروگرام اور تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔اس موقعہ پر ریاستی وزیر برائے زراعت کرشنا بائرے گوڈانے کہا کہ ریاستی حکومت نے 10سال قبل بھی فوڈ پروسیسنگ کو فروغ دینے کے مقصد سے کولار ضلع مالور کے قریب فوڈ پارک کا قیام عمل میں لایا تھا اور آج اس پارک میں کئی چیزوں کوتیار کرکے غیر ممالک کوبھیجا جارہا ہے اور اس کے علاوہ حکومت نے ہر ایک ضلع میں فوڈپار کھولا ہے جس سے 20لاکھ روز گار مواقع حاصل ہوئے ہیں۔ہندوستان میں ہی کرناٹک کو مچھلی پالن ۔ ڈیری ۔کافی ۔ آم ۔ دالیں۔ موٹے اناج اور باغبانی چیزوں کی پیداوار میں پہلا مقام حاصل ہے۔ ریاست میں گذشتہ پانچ سالوں سے قحط سالی کا سامناکرنے کے باوجود اناج کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں کے دوران 24 لاکھ ہیکٹر بنجر اور سوکھی زمین کو سبز کیا گیا ہے اور حکومت نے ریاست کے 14کسانوں کی تنظیموں کو لیکر ایک فیڈریشن کا قیام عمل میں لایا ہے اوراس فیڈریشن کے ذریعہ جدیدٹکنالوجی کا استعمال کرکے بنجر زمین کو زراعت کے قابل بنا یا گیا ہے ۔یہاں کسان محنت کرتے ہیں کئی غذائی اجناس اور باغبانی فصلوں کو اگاتے ہیں۔اس کے لئے حکومت سے ہی سرمایہ کاری اور بہترین مارکیٹنگ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے ۔جس سے کسانوں کو بہت فائدہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے ہی کسانوں کو رعایت داموں میں کھاد۔ بیجوں اور کیٹروں کو مارنے کی دوائیوں کی فراہمی ہوئی ہے ۔ریاست نے آن لائن کے ذریعہ مارکیٹنگ کی سہولت فراہم کی ہے ۔جس سے ایک سال کے دوران آن لائن مارکیٹنگ کے لئے ذریعہ جملہ 60 ہزار کروڑ روپیوں کا کاروبار کیا گیا۔ اس موقعہ پر مرکزی حکومت کے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریس کے جوائنٹ سکریٹری دھرمیندرسنگھ کنگوار۔ محکمۂ زراعت کے پرنسپل سکریٹری مییشورراؤ اور کانفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے چیرمن کمل بالی بھی حاضر تھے۔