کل ہوگا پی یو سی اول کے نتائج کا اعلان؛ انجمن کے طلبہ اس طرح سے دیکھیں اپنا نتیجہ
04:14PM Mon 4 May, 2020
بھٹکل: 4 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کل پی یو سی اول کے طلبہ کا نتیجہ منظر عام پر آنے والا ہے لیکن کورونا کوڈ 19 کے چلتے طلبہ کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے کسی بھی طالب علم کو کالج کیمپس میں آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
اس کے لیے انجمن پی کالج کی انتظامیہ اور کالج پرنسپال نے تمام تر تیاریاں کر لی ہیں۔
کالج پرنسپال کے مطابق طلبہ econnectk12 App (Jupsoft) ایپلیکیشن پر بھی اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں یا پھر اس لنک پر کلک کرکے بھی اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔ اس میں درج کرنے کی تفصیلات طالب علم کو رجسٹر موبائل نمبر میں بھیجی جائیں گی۔
https://econnectk12.jupsoft.com/sisStudentLogin.aspx?id=7er5K6+48P8=
مزید تفصیلات کے لیے انجمن پی یو کالج کے پرنسپال جناب یوسف کولا صاحب سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔