بابری مسجد کے تعلق سے سپریم کورٹ کے موقف کے بعد دئے جارہے بیانات کی پرسنل لاء نے کی مذمت

03:29PM Wed 6 Dec, 2017

بھٹکلیس نیوز ؍ 06 دسمبر،2017 نیو دہلی ؍ (پریس ریلیز) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری نے اپنے صحافتی بیان میں کہا ہے کہ بابری مسجد کے تنازعات سے متعلق معاملہ  کے تعلق سے  گذشتہ کل معزز سپریم کورٹ نے شنوائی کی تھی، انہوں نے کہا کہ دلائل کی پیشی کے دوران مسلمانوں کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے مؤکل کی جانب سے ان کی ہدایتوں پر ایک موقف لیا گیا تھا، یہ بتاتے ہوئے کہ یہ حتمی سماعت کرنے کا صحیح وقت نہیں تھا۔ ہم ایک نمائندہ تنظیم کی حیثیت سے اس بات کے صحیح ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔ اس معاملہ کی حساسیت اور میڈیا کی رپورٹوں کو دیکھتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اپنا موقف واضح کررہا ہے۔ بورڈ اس بات کو بھی واضح کرنا چاہتا ہے کہ الگ الگ لیڈروں نے جو رام مندر کی تعمیر اور اسکی تاریخ کے بارے میں بیانات دیئے ہیں وہ ایک افسوسناک پہلو ہے اور بورڈ ان باتوں کی مذمت کرتا ہے کیونکہ یہ معاملہ ابھی عدالت عظمی میں زیر کارروائی ہے۔ بورڈ کی یہ توقع ہے کہ سیاسی جماعتیں کل کی عدالتی کارروائی کے بارے میں اس طرح کے بیانات نہیں دیں گے جیساکہ کل سے سننے میں آرہا ہے۔