نوٹ بدلی مقدمہ: ملزم کنڑاکٹر کو مل گئی ضمانت
12:47PM Thu 5 Jan, 2017
بنگلور(بھٹکلیس نیوز) کرناٹکا ہائی کورٹ نے کل چندراکانت رام لنگم کی ضمانت کی عرضی منظور کرلی چندر کانت پر46لاکھ روپیوں کے پرانے نوٹوں کو نئے نوٹوں میں تبدیل کئے جانے کا الزام ہے عدالت نے رام لنگم جو اے کلاس کنڑاکٹر ہیں انہیں کہا گیا ہے کہ 2فروری کے بعد چندضوابط پر عمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے رہا کیا جائیگا ۔ضمانت کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے جسٹسرتنا کلانے یہ ہدایات دےئے ہیں۔ اسپیشل پبلک پراسکیوٹر نے اپنا بیان دیتے ہوئے عدالت سے کہا کہ اگر ملزم کو رہا کر دیا گیا تو وہ اپنا اثرورسوخ استعمال کرسکتا ہے اور ابھی تک آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے تفتیش مکمل نہیں کی ہے براسیکوشن نے ابھی تک تمام دستا ویزات کا جائزہ بھی نہیں لیا ہے اس سے پہلے سینئر وکیل سی ہچ جادھو نے رام لنگم کی نمائندگی کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزم اے کلاس کنڑا کٹر ہے ان کا ٹرن اوورتقریباً1700کروڑ کا ہے اور 2017کروڑ کے پرو جکٹوں پر ان کا کام چل رہا ہے حکومت نے اسے منظوری دی ہے ان کے ماتحت3ہزار ملازمین کام کررہے ہیں انہیں روزانہ لاکھوں روپیوں کی ضرورت پڑتی ہے اوڈکیٹ جادھونے کہا کہ ملزم کے گھر سے46لاکھ روپیوں کی ضبطی کوئی بڑ معاملہ نہیں ہے نوٹ بدلی کیلئے حکومت خود 31مارچ 2017 تک مہلت دے رکھی ہے 7ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے جبکہ اصل ملزمین دو پرایٹوٹ بینک کے مینجرس ہیں (جنہوں نے پرانے نوٹ لیکر نئے نوٹ بدل کردئیے تھے) مگر ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف ہی اصل الزامات ہیں۔ پرونشن آف کرپشن ایکٹ رام لنگم کے خلاف عائد نہیں کیا جاسکتا ہے لہذا انہیں ضمانت پر رہا کرنا ہوگا۔تفیشی ٹیم کے ساتھ وہ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں ، سی بی آئی کے وکیل پر سناکمار کا کہنا ہے کہ مرکز کے نوٹیفکشن کے مطابق زیادہ سے زیادہ نوٹ تبدیلی کی رقم 4000روپیوں سے زیادہ نہیں دی جاسکتی تفیشن سے پتہ جلا ہے کہ دوپرایٹوٹ بینکوں میں جو رقم اے ٹی ایم میں ڈالنے کے لئے رکھی گئی تھی۔ وہ ملزم کو دی گئی ہے