میسور کی سابق مہارانی پرمودا دیوی نے کرشنا راج ساگر اور بین الاقوامی شہرت یافتہ برنداون گارڈن کا دورہ کیا

03:23PM Wed 24 May, 2017

میسور (بھٹکلیس نیوز)میسور کی سابق مہارانی شریمتی پرمودا دیوی نے بروز پیر میسور سے 15 کلومیٹر کی دوری پر واقع کرشناراج ساگر اور بین الاقوامی شہرت یافتہ برنداون گارڈن کا دورہ کیا۔ شریمتی پرمودا دیوی کے ہمراء انکی نند شریمتی اندرا کشی دیوی کی دختر سمیکتا دیوی بھی موجود تھیں۔ سابق مہارانی بروز پیر صبح 11.30 بجے اچانک کرشنا راج ساگر پہنچ گئیں۔ سابق مہارانی کو اچانک دیکھ کر کے یس آئی یس یف کے سب انسپکٹر گووردھن سٹ پٹاگئے اور فوراً کاویری نیراویری کے افسران کو اطلاع دی ۔ اطلاع ملتے ہی کاویری نیراویری نگم کے اسسٹنٹ یگزیکیوٹیو انجیننر پی واسو دیو اور انجینئر کشور کے ہمراء پہنچ کر سابق مہارانی کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر پرمودا دیوی نے بتایا کہ اس پل پر پیدل دچلتے ہوئے انہیں کافی اچھا لگتا ہے ۔ سابق مہارانی نے پورے پونے دو کلومیٹر کا راستہ پیدل طے کیا ۔ پانی کی سطح کو کافی کم دیکھ کر پرمودا دیوی نے کافی افسوس کا اظہار کیا۔ بعد میں شریمتی پرمودا دیوی اور سمیکتا دیوی کی شال پوشی اور گلپوشی کی گئی۔ اور دوپہر 2.00 بجے سابق مہارانی واپس میسور پہنچی۔