بی پی ایل راشن کارڈ پر دئے جانے والے چاول کی مقدار میں اضافہ؛ اب گیس کنکشن والوں کو بھی ملے گا کیروسین

01:58PM Wed 8 Feb, 2017

بھٹکلیس نیوز / 8 فروری،2017 بھٹکل / (نامہ نگار) خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے حضرات کو دئےجانے والے بی پی ایل کارڈ سے ملنے والے چاول کی مقدار میں وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اب کے بعد ہر یونٹ پر آٹھ کلو کی مقدار میں چاول دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ گیس کنکشن رکھنے ولوں کو بھی کیروسین تیل دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ  سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو ہفتہ میں پانچ مرتبہ دودھ بھی تقسیم کیا جائے گا۔ (کنڑا سے ترجمہ : اے جے اسدی)