میسور سٹی کانگریس کمیٹی کے نئے صدر آر مورتی نے اپنے عہدے کا جائزہ لے لیا۔
06:21PM Mon 24 Apr, 2017
میسور (بھٹکلیس نیوز)حال ہی میں کے پی سی سی کے صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے کرناٹکا یگزیبیشن اتھارتی کے سابق چیرمین آر مورتی کو میسور سٹی کانگریس کا صڈر نامزد کیا تھا۔کل بروز اتوار یہاں میسور کے ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع کانگریس کے دفتر کی سائٹ پر منعقدہ ایک عظیم الشان جلسہ میں نئے صدر آر مورتی نے اپنے نئے عہدے کا جائزہ لے لیا۔ شری مورتی نے سبگدوش ہونے والے میسور سٹی کانگریس کے صدر ٹی یس روی شنکر سے کانگریس کا جھڈا لیکر اپنے عہدے کو سنبھال لیا۔اس عظیم الشان جلسہ کا افتتاح کرنے کے بعد کانگریسی قائد و ریاستی وزیر برائے تعلیم، اوقاف اور اقلیتی بہبود جناب تنویر سیٹھ نے کہا کہ نئے صدر شری آر مورتی ایک تجربہ کار کانگریسی قائد ہیں اور اپنے 20 سالہ وسیع تجربہ سے وہ کانگریس کی قیادت کرینگے اور میسور میں کانگریس کے ہاتھ مزید مظبوط کرینگے اور تمام کانگریسی قائدین اور کارکنوں کو اعتماد میں لے کر کام کرنے کی کوشش کرینگے۔سابق وزیر اعظم آنجہانی شریمتی اندرا گاندھی جی نے مورخہ 15اکتوبر 1972 کو اس سائٹ پر اپنے ہاتھوں سے کانگریس بھون کے لئے سنگ بنیاد رکھا تھا۔اور بہت جلد شریمتی اندرا گاندھی جی کے نام سے ہی اس کانگریس بھون کی تعمیر کا آغاز ہوگا۔ اس موقع پر سبگدوش ہونے ہونے والے میسور سٹی کانگریس کے صدر ٹی یس روی شنکر اور نئے نامزد شدہ صدر آر مورتی کو تہنیت پیش کی گئی۔
کانگریس کے اراکین اسمبلی واسو اور یم کے سوم شیکھر ، یم یل سی دھرم سینا، میسور اربن دیولپمنٹ تھارٹی کے چیرمین شری ڈی دھرواکمار ، میسور سٹی کارپوریشن کونسل میں کانگریس قائد اور اپوزیشن لیڈر و کارپوریٹر کے سی شوکت پاشاہ اور دوسرے کانگریسی قائد اس موقع پر موجود تھے۔