کانگریس کے سابق لیڈر کا متنازعہ بیان- کہا بی جے پی ایم ایل اے رام قدم کی زبان کاٹنے والے کو دوں گا 5 لاکھ روپیے

03:18PM Fri 7 Sep, 2018

مہاراشٹرا کے ایک سابق لیڈر نے بی جے پی ایم ایل اے رام قدم کی زبان کاٹنے والے کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ میں وہ ایسا بولتے نظر آرہے ہیں۔ بتا دیں کہ بی جے پی ایم ایل اے رام قدم لڑکی کو اغوا کر لینے سے متعلق ایک تنقید کے سبب تنازعات میں ہیں۔ سابق مہاراشٹرا کے بلڈھانا میں منعقد ایک تقریب کے ویڈیو میں کانگریس لیڈر اور سابق لیڈر سبودھ ساوجی مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں کہ قدم کا بیان ایم ایل اے کے وقار کے مطابق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا، ’’ اور اسلئے میں ان کی زبان کاٹ کر لانے والے کو پانچ لاکھ روپیے کا انعام دینے کا اعلان کرتا ہوں‘‘۔
 بتا دیں کہ ممبئی میں دہلی ہانڈی تقریب کے درمیان بی جے پی ایم ایل اے رام قدم نے لڑکیوں کو لے کر متنازعہ بیان دیا تھا۔ گھاٹ کوپر سے بی جے پی ایم ایل اے رام قدم نے اس دوران نوجوانوں کو خطاب کیا اور ان کے لئے لڑکیاں بھی اغوا کر کے لانے کی بات کہی۔ سوشل میڈیا پر بی جے پی ایم ایل اے رام قدم کے متنازعہ بیان کا ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا۔ جس میں انہوں نے لڑکوں کے لئے لڑکیاں بھگا کر اور اغوا کر لانے کی بات کہی تھی۔