وقف بورڈ کی اراضی پر سودے بازی کا کسی کو اختیار نہیں سوائے وقف بورڈ کے
03:04PM Tue 21 Mar, 2017
ایسا کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ وقف بورڈ انسپکٹر محمد ساجد
نظام آباد۔(بھٹکلیس نیوز)نظام آباد وقف بورڈ انسپکٹر محمد ساجد نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں اس معاہدہ کی اطلاع نظام آباد شہر کے سیاسی قائدین نے دی ہے انہیں اس طرح کا معاہدہ کی کاپی ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے اس بات کی اطلاع ضروری ہے وہ بھی اس کاپی کو حاصل کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں انہوں نے بتا یا کہ اس طرح کا معاہدہ جو جائداد وقف گزٹ میں درج ہو نہیں کر سکتے ہے متولی ہو یا پھر مجاور یا پھر کوئی بھی اس کا اختیار وقف بورڈ کے سی۔اے۔او کوہی ہے ۔اگر کوئی بھی شخصی طور پر اس طرح کی کاروئیوں میں ملوث پا یا جاتا ہے اس کے خلاف قانونی کاروائی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ درگاہ سیدجلال بغدای ؒ کی اراضی وقف گزٹ میں رجسٹرڈ ہے جس کا رقبہ 368.2ہے جب تک اس اراضی کا سرو ے مکمل نہیں کیا جاتا متنازعہ اراضی پر کسی بھی قسم کی تعمیراتی کاموں کو انجام نہیں دیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں نظام آباد بلدیہ کے کمشنر وایم آراو کے علاوہ محکمہ پو لیس کو دی گئی اور اس راضی کے پر تعمیر اتی کام انجام دینے پر فریق کو بھی نوٹس جاری کی گئی۔ جب تک سروے مکمل نہیں ہو جاتا ہے متعلقہ اراضی کے معاملہ میں تب تک تعمیراتی کاموں کو روکنے کی ہدایت دی گئی ہے۔سیدجلال بغدادی ؒ کی موقوفہ اراضی سے متعلق انڈین مسلم لیگ کے ضلع صد ایم۔اے۔مقیت سابقہ کارپوریٹر و دیگر تنظیموں کے قائدین نے ضلع انتظامیہ کو تحریری شکایت داخل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ موقوفہ اراضی کے تحفظ کے ضمن میں ٹھوس اور عملی اقدامات کا مطالبہ کیا اور جو افراد غیر قانونی طور پر اس طرح کے معاہدہ کی کا روائی میں ملوث ہیں تحقیقات کرواتے ہوئے قانونی کاروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔