بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان لندن کے ہوں گے پہلے مسلم میئر
03:49PM Thu 5 May, 2016
لندن۔ ایک مسلم اپوزیشن قانون ساز صادق خان آج لندن کے میئر منتخب ہونے والے ہیں۔ برطانوی دارالحکومت کو چلانے کی لڑائی لیبر پارٹی کے 45 سالہ صادق خان اور زاک گولڈ اسمتھ کے درمیان تھی۔ صادق ایک بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں جن کی سرکاری مکان میں پرورش ہوئی ہے جبکہ کنزرویٹیو پارٹی کے ایک ارب پتی باپ کے بیٹے ہیں جنہوں نے اعلی تعلیم حاصل کی ہے۔
لندن کا میئر پولیس، ٹرانسپورٹ، ہاوسنگ اور ماحولیات کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ خان کے خلاف الزامات میں کمی نہیں آئی حالانکہ رائے شماری میں وہ بہت آگے چل رہے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے خان پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ایک انتہا پسند کے ساتھ ایک فلیٹ فارم میں شراکت کی تھی جس نے کہا تھا کہ یہودیوں کو سمندر میں ڈبو دینا چاہئے۔
اس کے جواب میں لیبر پارٹی کے لیڈر جیرمی کورین نے کہا کہ کنزرویٹیو خان کے ساتھ تعصب برت رہے ہیں۔ خان لندن کے پہلے مسلم میئر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ساری زندگی انتہا پسندی سے لڑتے رہے ہیں اور انہیں افسوس ہے کہ وہ ایک اسٹیج پر لوگوں کے ساتھ تھے جہاں مقررین نفرت انگیز خیالات پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے یہودی میری حمایت کررہے ہیں۔ وہ یہودی مخالف جذبات نہیں رکھتے۔